Time 01 جولائی ، 2018
پاکستان

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

پاکستانی جیلوں میں 418 ماہی گیر اور 53 سول قیدی موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 471 بھارتی قیدی ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی قیدیوں میں 418 ماہی گیر اور 53 سول قیدی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سال میں دو ہوتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی حکومت بھی بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست ہمارے حوالے کرے گی۔

مزید خبریں :