Time 01 جولائی ، 2018
کاروبار

ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کردی۔

ایف بی آر کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 24 فیصد سے بڑھاکر 31 فیصد کردی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 فیصد سےبڑھا کر 17فیصد کر دی گئی۔

خیال رہے کہ نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 11 جون کو بھی اضافہ کیا تھا۔

نگران حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول اب 99.50 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جب کہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :