04 فروری ، 2012
کابل…طالبان نے ملاعمر کی جانب سے امریکی صدر اوباما کو خط لکھنے سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں بتایا کہ ملاعمر کی جانب سے صدر اوباما کو امن مذاکرات شروع کرنے سے متعلق خط لکھنے کی رپورٹ بے بنیاد ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ملا عمر نے صدر اوباما کو ایسا کوئی خط نہیں لکھا، اور طالبان ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہیں ،طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس کا مقصد افغان عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے ، اس سے پہلے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملا عمر نے صدر اوباما کو گذشتہ سال جولائی میں ایک خط بھیجا تھا جس میں افغانستان میں جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔