Time 16 جولائی ، 2018
کاروبار

پاکستان کو اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع

او ای سی ڈی کے  تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کے  پابند ہیں: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدے کے تحت اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔

بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کےپابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کےمطابق برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جب کہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایف بی آر ذائع کا بتانا ہےکہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہو گی۔

مزید خبریں :