02 اپریل ، 2025
وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے اور خطاب میں بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
وزيراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی ، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزيراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے، شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا، پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایکسپورٹ اور دیگر معاشی ایشوز پر بھی بریک تھرو متوقع ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے کاروباری برادری کے وفد میں 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے۔