دنیا
04 فروری ، 2012

بھارت:چدم برم کوٹوجی اسکینڈل میں ملوث کرنے کی درخواست مسترد

بھارت:چدم برم کوٹوجی اسکینڈل میں ملوث کرنے کی درخواست مسترد

نئی دلی…بھارتی عدالت نے پی چدم برم کے خلاف ٹیلی کام ٹوجی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے درخواست مسترد کر دی ہے۔پی چدم برم کے خلاف درخواست جنتا پارٹی کے رہ نما برامنیم سوامی نے داخل کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی چدم برم نے بحیثیت وزیر خزانہ کے ٹو جی اسکینڈل میں ملوث رہے ہیں ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہے۔درخواست گزار سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ پی چدم برم کے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا،وہ پی چدم برم کے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا،اگر ہائی کورٹ سے بھی درخواست مسترد ہوئی تو سپریم کورٹ جاوں گا۔

مزید خبریں :