پاکستان
Time 18 جولائی ، 2018

الیکشن کمیشن کا غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر عمران خان کو نوٹس


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل یعنی جمعرات کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی جانب سے نازیبا اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔

مزید خبریں :