پاکستان
Time 23 جولائی ، 2018

منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور


لاڑکانہ: سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے پی پی رہنما فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے خلاف چالان جمع کرایا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیاہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے پی پی امیدوار فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد شاہ اور جسٹس رشید سومرو پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس دوران فریال تالپور نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نےسیاسی مقدمات درج کیے ور اس کا مقصد انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔

عدالت عالیہ کے بینچ نے پیپلزپارٹی کی رہنما کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہےکہ اسی کیس میں ایف آئی اے اور سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم دونوں شخصیات نے اپنے وکلا کے ذریعے جواب جمع کرایا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو دونوں شخصیات کو الیکشن تک طلب کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں :