Time 25 جولائی ، 2018
پاکستان

الیکشن کمیشن نے عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے متعلقہ شخصیات اور چینلز کو نوٹس جاری کردیئے: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کی ٹی وی شو میں گفتگو کو نوٹس لے لیا۔

انتخابی مہم ختم ہونے کےبعد عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کے ٹی وی شو میں گفتگو پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور تینوں شخصیات کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں جب کہ متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیاجائے ورنہ ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :