30 جولائی ، 2018
کراچی: الیکشن کمیشن نے قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا نوٹس لے لیا۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔
جیونیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کا کہنا ہےکہ اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔