Time 01 اگست ، 2018
پاکستان

کراچی: بھٹائی آباد سے بچی کی لاش برآمد، زیادتی کےبعد گلا دباکر قتل کرنے کی تصدیق


کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلستان جوہر کے قریب بھٹائی آباد سے گزشتہ روز 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کائنات سے زیادتی کی گئی اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا گیا جبکہ اس کی لاش پر سگریٹ سے جلائے جانے کے نشانات بھی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بچی کے ساتھ اس سے پہلے بھی زیادتی کی جاتی رہی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچی کے والد نہیں ہیں اور وہ اپنی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔ بچی کی لاش گھر سے ہی ملی، جسے اس کے بہنوئی نے اسپتال پہنچایا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچی کے بہنوئی اور چچا کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال حتمی طور پر ملزم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :