03 اگست ، 2018
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کی۔
دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے شیخ رشید سے ان کی انگوٹھیوں سے متعلق سوال کر ڈالا۔
جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ 1500 روپے کی لی ہیں، آپ دونوں لے لیں لیکن آپ 3000 دیں ان کے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سوچتے تھے کہ وہ جیل جائیں گے تو ووٹوں کے ڈبے بھر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلف اٹھائیں گے تون لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا۔
ان کے مطابق عمران خان عام آدمی کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں، ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان وقت کی ضرورت ہے، اپوزیشن اپنے مسائل پر ازسرنو غور کرے۔