10 اگست ، 2018
اسلام آباد: چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔
این اے 41باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔
گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔
گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔