Time 16 اگست ، 2018
پاکستان

پاکستانیوں نے ترکی کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی

ترکی کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا—فائل فوٹو۔

ترکی اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ترکی کو سپورٹ کرنے کے لیے ترک کرنسی لِرا خریدنے کی مہم شروع کردی ہے۔

سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے ترکی کی معیشت بحران کا شکار ہے جبکہ ترکی کی کرنسی خریدنے سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

مہم میں لوگوں کو ترک مصنوعات خریدنے اور وہاں تفریح کے لیے جانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

امریکی پادری اینڈرو برینسن کی 2016 میں گرفتاری کے بعد سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ انہیں دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گزشتہ سال سے عدالتی کارروائی سامنا ہے۔

امریکا نے پادری کی گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

لیکن اب ایک بار پھر امریکا کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومونیم پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

کچھ روز قبل ترکی نے چین، روس، ایران اور یوکرائن سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی نے ترکی کے حق میں کھل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔































مزید خبریں :