29 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی شرقی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بعدازاں ہلاک ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں قانونی کارروائی کی تکمیل کی گئی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور ہلاک شدگان کے قریبی عزیز دھاڑے مار مار کر روتے نظر آئے۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔