29 جولائی ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سیاسی جلسہ کم اور اسلحہ کی نمائش زیادہ نظرآیا ، پارٹی راہنماوں کی حفاظت کیلئے کلاشنکوف بردار تو تھے ہی راکٹ لانچر بردار بھی میدان میں اترآئے۔ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلزیوتھ ارگنائزیشن کے زیراہتمام یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج ، سینیٹر عاجز کامرا، صوبائی وزیر علی مدد جتک اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اس تقریب میں پارٹی کی ان قائدین کی حفاظت کیلئے کئے گئے انتظامات نے اس وقت سب کو حیرت میں مبتلا کردیا جب ان رہنماوں کے اردگرد کلاشنکوف بردار باڈی گاڑی تو تھی ہی لیکن جلسہ گاہ کی دیواروں پر راکٹ لانچر وں سے لدے ہوئے مسلح افراد بھی تعینات تھے۔ یوں سیاسی جماعت کا کنونشن سیاسی جلسہ کم اور اسلحہ کی نمائش زیادہ نظر آیا۔