پاکستان
29 جولائی ، 2012

ریلوے کو ڈیزل کا بدترین بحران، کل سے ٹرینیں بند ہونے کا خدشہ

ریلوے کو ڈیزل کا بدترین بحران، کل سے ٹرینیں بند ہونے کا خدشہ

لاہور … ریلوے کو ڈیزل کے بدترین بحران کا سامناہے، تیل فوری طور پر نہ ملا تو کل سے ٹرینیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، لاہور سے شالیمار ایکسپریس کے سوا کوئی ٹرین نہیں چل سکے گی، اوپن مارکیٹ سے خریدنے کیلئے بھی تیل دستیاب نہ رہا۔ جمعرات کو کراچی سے چلنے والی ڈیزل ٹرین 3 روز بعد بھی لاہور نہیں پہنچ سکی۔ ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ یہ ٹرین کل یعنی چوتھے روز لاہور پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب ڈی ایس ریلوے کی رپورٹ کے مطابق آج رات ڈیزل نہ ملا تو کل لاہور سے شالیمار ایکسپریس کے سوا کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوسکے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے متوقع اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ سے بھی تیل نہیں مل رہا ، لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی فراہم کرنیوالے ریلوے پاور ہاوٴسز کیلئے بھی ڈیزل دستیاب نہیں ، جو کل نہ چلے تو لوڈشیڈنگ کے دوران انجن شیڈ، ریلوے اسٹیشن اور ریلوے اسپتال کو بھی بجلی فراہم نہیں کی جاسکے گی، ریلوے کو ڈیزل کی عدم دستیابی کا یہ عالم ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹرز کیلئے بھی فیول موجود نہیں۔

مزید خبریں :