پاکستان
29 جولائی ، 2012

نیشنل لاجسٹک سیل نے ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا ،غلام احمد بلور

نیشنل لاجسٹک سیل نے ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا ،غلام احمد بلور

اسلام آباد…ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ریلوے کی خرابی کی ذمہ داری این ایل سی پر ڈال دی،وہ کہتے ہیں کہ وزارت دفاع ریلوے کی ڈیفالٹر ہے۔اسلام آباد میں برطانوی ریڈیو کو انٹر ویو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کا بیڑہ غرق کرنے میں نیشنل لاجسٹک سیل ‘این ایل سی’ کا بڑا ہاتھ ہے،ان کا کہنا ہے کہ پہلے اڑ سٹھ فیصد کارگو ریلوے اٹھاتی تھی ،اب صرف اٹھائیس فیصد رہ گیاہے ،ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں پونے آٹھ ارب روپے کی خورد برد پر تیرہ سو سے زائد ملازمین کو برطرف کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ دو برس قبل صدر آصف علی زرداری مداخلت نہ کرتے تو ریلوے ایک سال پہلے بند ہوچکی ہوتی،ریلوے کے انجنوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ عدلیہ یا نیب سابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید اشرف قاضی کے دور میں چین سے خریدے گئی انسٹھ انجنوں کے معاملے کی تحقیقات کر ے۔سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے بولے کہ عدلیہ کے بارے میں تاریخ لکھی جا رہی ہے اور یہ فیصلہ بھی تاریخ کریگی کہ موجودہ عدلیہ نے انصاف کیا یا نہیں۔

مزید خبریں :