29 جولائی ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ اور سبزل روڈ پر فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ارباب کرم خان روڈ پر مسلح افراد نے پرچون کی ایک دوکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان دار صدام موقع پر جاں بحق ہوگیا۔صدام کی لاش سول ا سپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔دوسرا واقعہ پہلے واقعہ کے پندرہ منٹ بعد پیش آیا جب سبزل روڈ کے پود کلی چوک پر بیٹھے دو افراد جلال الدین اور محب علی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے جلال الدین جاں بحق اور محب علی زخمی ہوگیا۔جان بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔