29 جولائی ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل اغواء ہونیوالے خاتون کو بے ہوشی کے عالم میں نامعلوم افراد نہر کنارے پھینک فرار ہوگئے ۔لڑکی اسپتال پہنچی تو اسکے گھر والے بھی پہنچ گئے انکشاف ہوا کہ اسکے خاوند نے اسے فروخت کیا تھا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج سعدیہ بی بی جنڈیالہ باغ والا کی رہائشی ہے جس کو نامعلوم افراد بے ہوشی کے عالم میں نہر اپر چناب کے کنارے پھنک کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل معلوم افراد نے سعدیہ بی بی کو اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ تھانے میں درج ہے۔ اسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے 6 ماہ پہلے کراچی کے ایک بازار میں فراخت کر دیا تھا جہاں مجھ سے زبردستی زیادتی کی جاتی رہی ۔