29 جولائی ، 2012
جلال پوربھٹیاں…جلال پور بھٹیاں کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ ورثاء کے مطابق 35 سالہ شگفتہ بی بی کے پیٹ میں درد اٹھنے پر اسے اسپتال لایا گیا،انتظامیہ نے پہلے تو توجہ نہ دی پھر ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹرمریضہ کو چیک کرنے آئے تو غلط انجکشن لگا دیا ،شگفتہ کی حالت بگڑنے پر بھی کوئی توجہ نہ دی گئی جس پر مریضہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی، ورثاء نے واقعے کی انکوائری اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔