29 جولائی ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں بچوں سے ملنے آئی خاتون کو اسکے سابق شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا خاتون زخمی حالت میں اسپتال پہنچ گئی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں لائی جانے والی خاتون نے بتایا کہ اسکے شوہر سے اسکی کئی ماہ سے ناراضگی چل رہی ہے جس سے وہ علیحدہ ہوچکی ہے آج جب وہ اپنے دو بچوں کو ملنے کے لیے آئی تو اسکے سابق شوہر محمد الیاس نے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے ہوے گلی میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ثریا بی بی نے بتایا کہ وہ اسپتال سے میڈیکل لیکر اپنے شوہر کے خلاف کاروائی کراے گی۔