29 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گلبرگ کے لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی کے افرادجمع ہوئے اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بر می مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف نعرے لکھے تھے، مظاہرین نے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے بھی لگائے، سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور عالمی برادری برمی مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔