30 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں آج بھی درخواست گذاروں کے وکلاء نے دلائل جاری رکھے۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گذاروکلاء کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔