05 ستمبر ، 2018
اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان کردیا گیا۔
ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔
اس طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ہے۔
بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب سات اعشاریہ چھ صفر فیصد ہوگئی ہے۔
سیونگ اکاؤنٹ کی منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔ اب سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع چھ فیصدہوگئی ہے۔
ادارہ قومی بچت کے اعلان کے مطابق اعلان کردہ منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔