پاکستان
30 جولائی ، 2012

وزراء کی عدم شرکت: عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ

وزراء کی عدم شرکت: عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ

اسلام آباد … وفاقی وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ کے اجلاس سے واک آوٴٹ کردیا، زاہد خان کا کہنا ہے کہ وزراء ایوان میں نہیں آتے اور عوامی مسائل پر بات نہیں ہوسکتی تو اجلاس کا کیا فائدہ۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت جاری ہے۔ وفاقی وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر اے این پی کے سینیٹرز نے اجلاس کا واک آوٴٹ کردیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس مقصد کیلئے اجلاس بلایا تھا وہ پورا ہوگیا، اب خالی ٹی اے ڈی اے کیلئے سینیٹ کا اجلاس چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء ایوان میں نہیں آتے اور عوامی مسائل پر بات نہیں ہوسکتی تو اجلاس بلانے کا فائدہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں آکر بتائیں کہ وہ امن و امان کیلئے کیا کارروائی کررہے ہیں، کراچی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے صنعت تباہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :