دنیا
05 فروری ، 2012

لندن:شہزادہ ولیم بطور سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ فاک لینڈ پہنچ گئے

لندن:شہزادہ ولیم بطور سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ فاک لینڈ پہنچ گئے

لندن. . . .. . .برطانیہ کے شہزادے ولیم نے سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ کے طور پر فرائض کی انجام دہی کے لئے جزائر فاک لینڈ پہنچ گئے ہیں۔برطانوی محکمہ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم نیشاہی فضائیہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر پائلٹ کی حیثیت سے فاک لینڈ میں فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے۔وہ چھ ہفتے تک وہاں مقیم رہیں گے اور فوجی اور سویلین آبادی کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو cover فراہم کریں گے۔ شہزادہ ولیم کی فاک لینڈ میں تعیناتی سے ارجنٹائن اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تیس سال پہلے فاک لینڈ کے مسئلے پر جنگ ہوچکی ہے۔ ارجنٹائن کی حکومت نے شہزادہ ولیم کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاک لینڈ ارجنٹائن کا حصہ ہے جس پر برطانیہ نے قبضہ کررکھا ہے۔

مزید خبریں :