کھیل
30 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس: بھارت نے ایئر رائفل شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لندن اولمپکس: بھارت نے ایئر رائفل شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لندن … لندن اولمپکس میں بھارت نے پہلا میڈل جیت لیا، مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل میں گگن نارائن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارتی شوٹر ابھیناو بندرا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ لندن اولمپکس میں بھارت نے پہلا میڈل شوٹنگ کے ایونٹ میں حاصل کیا، مدارس سے تعلق رکھنے والے بھارتی شوٹر گگن نارائن نے 10 میٹر ایئر رائفل میں 701.1 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں رومانیہ کے جارگ ایلن نے سونے اور اٹلی کے شوٹر نیکولو چمرانی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ شوٹنگ کے ہی ایونٹ میں بھارت کی سب سے بڑی امید ابھیناو بندرا سے تھی لیکن وہ فائنل مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے، 2008ء میں انہوں نے بھارت کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :