پاکستان
30 جولائی ، 2012

تحریک انصاف ہرظلم اورزیادتی کا بدلہ لے گی،اسد قیصر

پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء اسد قیصر نے کہاہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے اورلوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہناتھاکہ خیبرپختونخواکے ہرضلع میں ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ہیں اورلوگ پرتشدد احتجاج پرمجبورہوگئے ہیں کیونکہ حکومت اس صورتحال کا نوٹس نہیں لے رہی۔ ان کا کہناتھا کہ اے این پی نے انتخابات میں سو یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن آج صوبے کے عوام پر بجلی گرائی جا رہی ہے اور حکومت خاموش ہے۔ ان کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت احتجاج کرنے پرہمارے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اورہمارے ایک ضعیف کارکن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایاگیاہے لیکن تحریک انصاف ہرظلم اورزیادتی کا بدلہ لے گی۔

مزید خبریں :