پاکستان
30 جولائی ، 2012

فیصل آباد میں ڈکیتی میں ملوث4ملزمان گرفتار

فیصل آباد…فیصل آباد پولیس نے تین رو زقبل پچاس لاکھ روپے ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور زیورات برآمد ایس پی بٹالہ کالونی شاکراللہ کے مطابق چار ملزمان نے نے چند روز قبل الفیاض کالونی میں ایک گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی اور وہاں سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیوارت اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو سراغ لگا کر لاہور سے انہیں گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور زیورات برامد کر لیئے جبکہ ملزمان سے دیگر واردتوں کے متعلق بھی تفتیش جاری ہئے

مزید خبریں :