05 فروری ، 2012
ملبورن…پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور آل راؤنڈر ڈین کرسچین یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہے، جبکہ پیٹر فاریسٹ بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔ بھارت نے جمعہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور وریندر سہواگ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔