کھیل
05 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 222 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔گذشتہ روز تجربہ کار یونس خان اور نوجوان بیٹسمین اظہرعلی نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے طوفانی لہروں میں پھنسی پاکستانی ٹیم کی کشتی کو کنارے لگا دیا۔پاکستانی ٹیم ایک بار پھر کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میںآ گئی ہے۔34سالہ یونس خان نے بولرزکوموقع دیے بغیرٹیسٹ کرکٹ میں اپنی20ویں اور انگلینڈکے خلاف دوسری سنچری بنائی۔ان کے ساتھ 26سالہ اظہر علی 75رنز بناکر ناقابل شکست ہیں۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 194رنزکی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہوئی۔ پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتے کو دوسری اننگزمیں دو وکٹ پر222رنز بنائے اور اس کی مجموعی برتری180رنزہوگئی ہے۔یونس خان نے موجودہ سیریزکی پہلی سنچری اسکورکی ہے۔وہ 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے115 اوراظہرعلی 75 رنز پرکھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :