موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کی مدد کرنیوالے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل


لاہور: پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی! اس کا عملی مظاہرہ لاہور کے کینال روڈ پر حال ہی میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب 2 لڑکیوں کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر منزل پر پہنچا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

کوئی کچھ بھی کہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ مدد کے لیے سب سے پہلے پولیس کو ہی بلایا جاتا ہے اور جب سڑک پر کسی کی مدد کرنا مقصود ہو تو پھر صنفی امتیاز نہیں دیکھا جاتا۔

حال ہی میں لاہور کے علاقے مغلپورہ میں کینال روڈ پر 2 لڑکیوں کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔

خواتین اپنی بائیک سڑک پر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں، اتنے میں وہاں سے ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں کا گزر ہوا اور لڑکیوں نے جھٹ انہیں مدد کے لیے بلالیا۔

ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر انہیں منزل پر پہنچا دیا۔

واقعے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ڈولفن اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نےخود آواز دے کر پولیس اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرِ راہ کسی کی مدد کرتے وقت صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا۔

مزید خبریں :