کھیل
05 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی شاندار سنچری

دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی شاندار سنچری

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزاظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے، اس قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف اسی گراؤنڈ میں سنچری اسکور کی تھی۔ اظہر علی نے 2010 میں آسٹریلیا کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آج پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز222 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی، مجموعی اسکور میں37 رنز کے اضافے کے بعد یونس خان 127 رنز بناکر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 216 رنز کا اضافہ کیا۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی۔

مزید خبریں :