پاکستان
31 جولائی ، 2012

بلوچستان کے وزیر اطلاعات کی رہائش گاہ پر فائرنگ،گارڈ زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے منوجان روڈ پر نامعلوم افراد کی صوبائی وزیر اطلاعات یونس ملازئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ سے ان کا محافظ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منوجان روڈ پر واقع صوبائی وزیر اطلاعات یونس ملازئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ محی الدین زخمی ہوگیا ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی محافظ کی کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے ۔زخمی محافظ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

مزید خبریں :