31 جولائی ، 2012
لاہور…نعلین پاک بازیابی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے نعلین پاک کی چوری کے دس سال پورے ہونے پر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا،نعلین مبارک بازیابی ایکشن کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ دس سال میں محکمہ اوقاف نے نعلین کی بازیابی کیلئے کوئی کوشش نہیں کی ، اس ناپاک فعل میں محکمہ اوقاف کے اہم افسر بھی شامل ہیں انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جائے،احتجاجی کیمپ میں علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ ممتاز اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔