Time 09 اکتوبر ، 2018
پاکستان

اراکین اسمبلی کو نظریہ پاکستان کی آگاہی کیلئے درخواست جمع کرانے والے کو جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے ممبران قومی اسمبلی کے لیے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کی آگاہی کے لیے درخواست جمع کرانے والے شخص کو جرمانہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ایڈووکیٹ محمد سعد سلیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ممبران قومی اسمبلی کے لیے اسلامی اور ملکی تاریخ سے آگاہی ضروری ہے، اراکین کی اکثریت اسلامی قوانین اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ممبران کو ملکی معلومات ہونی چاہیے، دنیا بھر کے پارلیمنٹیرینز اپنے ممالک کی تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ ہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ممبران قومی اسمبلی کے لیے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کے لیے نصاب مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد سعد سلیم کی جانب سے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کو مسترد کر دی اور درخواست گزار کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا۔

مزید خبریں :