31 جولائی ، 2012
پشاور…مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے کیپٹن صفدرکی پارٹی رکنیت بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی میں موجودسازشی عناصرجلدبے نقاب ہوں گے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا اجلاس پشاورمیں منعقدہوا۔اجلاس میں صوبہ بھرسے یوتھ ونگ کے عہدے دارشریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدرکی پارٹی رکنیت معطل ہونے پران کے ساتھ یک جہتی کااظہار کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدرمیاں راشدنے میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ پارٹی میں موجودسازشی عناصرکی وجہ سے کیپٹن صفدر کوشوکازنوٹس جاری کیاگیاہے۔میاں راشدنے کہاکہ کیپٹن صفدراپنے اوپرالزامات کادفاع کریں گے اوراپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔