31 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زراعت کومعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھا کرخودکفالت حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں زراعت اورلائیواسٹاک کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات پر غورکیا گیا۔ ان کا کہناتھاکہ زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے سپلائرفرموں اورکاشتکاروں کی استعداد بڑھا رہے ہیں اوراسٹارفارم پراجیکٹ کے ذریعے انکوتربیت دی جارہی ہے۔شہبازشریف نے کہااسلام آباد میں مینگو شو اورحافظ آباد میں زرعی مصنوعات کے روڈ شوکاانعقاد خوش آئند ہے، اس سے عالمی منڈی تک رسائٍی میں مزید آسانی ہوگی۔