01 اگست ، 2012
کراچی… عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ عید کے لیے نئے اور کرارے نوٹ آج سے ملنا شروع ہوجائیں گے ۔ بچوں کو عیدی میں کڑک نوٹ نہ ملیں تو ان کی گویا عید ہی نہیں ہوتی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ جاری کیے جارہے ہیں،عوام مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں سے نئے نوٹ آج سے حاصل کرسکیں گے۔