پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2018

الیکشن کمیشن کی اوور سیز ووٹرز کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے

ہیکرز کی جانب سے بیک وقت ویب سائٹ پر 10 ہزار سے زائد حملے گئے تاہم نادرا حکام نے اوورسیز ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا، ذرائع. فوٹو: الیکشن کمیشن ویب سائٹ اسکرین گریب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے حملے کیے گئے تاہم تمام حملے ناکام بنادیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے بیک وقت ویب سائٹ پر 10 ہزار سے زائد حملے گئے تاہم نادرا حکام نے اوورسیز ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے پولنگ کے دوران ایک مرتبہ بھی ویب سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی خضر عزیز کے مطابق لوڈ کے باعث ویب سائٹ سست ہوئی اور ایسا ہونا معمول کی بات ہے۔ 

ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کامیابی سےچل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزید خبریں :