01 اگست ، 2012
لاہور… لاہور میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم بینک کا 2 کروڑ روپے کا کیش لے کر فرار ہو گیا۔نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی بینک کا کیش لیکر جیل روڈ پر واقع نیشنل بینک پہنچی، دو گارڈ کیش لے کر بینک کے اندر گئے جبکہ ڈرائیور باتھ روم جانے کے لئے نکل گیا۔ گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ شیر علی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور نوٹوں سے بھرے چار بیگ لے کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔