پاکستان
01 اگست ، 2012

حیدرآباد، ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ میں فائرنگ، خاتون ہلاک

حیدرآباد، ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ میں فائرنگ، خاتون ہلاک

حیدرآباد… سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ میں پسند کی شادی پر بیان دینے کے لئے آنے والی خاتون کو بھائی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق نوشہروفیروز کی رہائشی ریحانہ نے دو ماہ قبل ذوالفقار نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے گھر والوں نے لڑکے پر اغوا کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ آج ریحانہ اپنے شوہر کے ساتھ عدالت میں حلفیہ بیان دینے آئی تھی۔سماعت کے وقفے کے دوران ریحانہ کے بھائی نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :