پاکستان
01 اگست ، 2012

کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا چند روز میں بلوچستان کا دورہ کرنیکا فیصلہ

کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا چند روز میں بلوچستان کا دورہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد … وفاقی کابینہ کی بلوچستان پر خصوصی کمیٹی نے آئندہ دو ، 3 دنوں میں بلوچستان کا دورہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر دفاع نوید قمر کا کہنا ہے کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام کو بلا کر ان کا موٴقف حاصل کیا جائے گا۔ اسلام آبادمیں وزیر دفاع نوید قمر کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کے اجلاس میں وزارت خارجہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری دفاع کی جانب سے بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بلوچستان کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر اعدادوشمارپیش کئے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے ایک صحافی نے سوال کیاکہ اجلاس میں بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے بارے میں وزارت خارجہ نے کیا بتایاہے تو ان کا کہناتھاکہ بریفنگ میں کچھ حساس نوعیت کی اطلاعات فراہم کی گئیں جن کاتبادلہ میڈیا سے نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :