پاکستان
01 اگست ، 2012

ممبئی حملہ کیس: پاکستانی عدالت نے بھارتی شواہد مسترد کردیئے

ممبئی حملہ کیس: پاکستانی عدالت نے بھارتی شواہد مسترد کردیئے

اسلام آباد … پاکستان نے بھارت کو آ گاہ کر دیا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں بھارت سے حاصل کئے گئے شواہد پاکستانی عدالت کیلئے ناقابل قبول ہیں، کیونکہ پاکستانی کمیشن کو بھارتی حکام سے جرح کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے بتایا کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے۔ پاکستانی عدالت نے جولائی میں اس بنیاد پر کمیشن کے شواہد مسترد کردیئے تھے کہ پاکستانیوں کو بھارتی حکام سے جرح کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ چوہدری ذوالفقار کی سربراہی میں پاکستانی عدالتی کمیشن نے مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور بھارتی تفتیش کاروں، ڈاکٹروں اور اجمل قصاب کا اعترافی بیان لینے والے مجسٹریٹ کے بیانات قلم بند کئے تھے۔

مزید خبریں :