پاکستان
Time 03 نومبر ، 2018

پشاور پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا

پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا: فائل فوٹو

پشاور: پولیس نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

پشاور پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیاہےکہ مولانا فضل الرحمان کوبھی سیکیورٹی خطرات ہیں، انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کےفوری بعدسکیورٹی خطرات سےمتعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دن اور سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :