05 فروری ، 2012
پسنی . . . . . . سول ایوی ایشن کا پسنی میں موجود ریڈار گزشتہ 24 گھنٹوں سے سے خراب ہے ،کل صبح 5 بجے تک ریڈار کام کے قابل نہیں ہوسکے گا۔ذرائع سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن کا کوئی انجینئرموجود نہیں ہے جو اس ریڈار کی خرابی دور کرسکے ،دودن قبل پسنی میں ریڈار کی خرابی دور کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم گئی تھی تاہم وہ خرابی دور نہیں کرسکی۔ جبکہ کراچی میں موجود سیکنڈری اور پرائمری ریڈاروں میں سے پرائمری ریڈار بھی خراب ہوگیا ہے جس کے باعث جہازوں کی لینڈنگ کے وقت ایر ٹریفک کنٹرولرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پنجگور کا علاقہ جو پروازوں کا کراسنگ پوائنٹ ہے وہاں پنجگور کے اوپر سے گزرنے والی تمام پروازوں کی رہنمائی میں ایر ٹریفک کنٹرولرز کو ریڈار کے بغیر پریشانی کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات میں آرٹی سسٹم کے ذریعے طیاروں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔