05 فروری ، 2012
اسلام آباد . . . . . یونیفائیڈ میڈیا کلب کے زیر اہتمام”پیس ان کشمیر“کے عنوان سے دوروزہ تصویری نمائش کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوا۔ تصویری نمائش میں نامور سیاستدان، کشمیری رہنما، سینئر صحافیوں سمیت سول سوسائٹی اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح6 فروری کو وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید کریں گے۔ یونیفائیڈ میڈیا کلب کے صدر محمد حسان کا کہنا ہے کہ تصویری نمائش کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت مزید اجاگر ہوگی۔