02 اگست ، 2012
لندن …سندھ کے وزیرصنعت عبدالروٴف صدیقی نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔روٴف صدیقی نے الطاف حسین کو وزارت صنعت کی جانب سے سائٹ کے علاقے میں افضاء الطاف فلائی اوورکی تعمیر، سندھ میں صنعتی ترقی اورصنعتوں کی حالت بہتربنانے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے روٴف صدیقی کی وزارت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کوسراہا اور انہیں تلقین کی کہ وہ ایم کیوایم کے منشوراورفکروفلسفہ پرعمل کرتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اورعوام کی بلاامتیازرنگ ونسل وزبان خدمت کریں۔