05 فروری ، 2012
لاہور … صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس یاور علی، جسٹس مامون رشید، جسٹس محمد عرفان اور جسٹس مظہر علی اکبر شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے کی تھی۔